Live Updates

حیدر آباد : آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کا وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

جمعہ 13 جون 2025 22:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے بجٹ مالی سال 2025-26 کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ضروریات زندگی اور اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے ہونے کے پیش نظر سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ملازمین ، بینک ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ملازمین کی اجرتوں میں کم از کم 20فیصد اضافہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اسی طرح 20فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ 16سال کے بعد فیملی پنشن سے محروم کرنے کی شرط کو بھی ختم کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک جانب اسپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ، وفاقی اور صوبائی وزرا ، اراکین اسمبلی وسنیٹ کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں حد سے زیادہ اضافہ کردیاہے دوسری جانب ملک کے عام شہری اور ملازمین کے اخراجات کے مقابلے میں 10%فیصد اضافہ انتہائی قلیل اور ناکافی ہے ابھی صرف حکومت نے بجٹ کا اعلان کیا ہے اور وہ منظور بھی نہیں ہوا مگر بازار میں ہر چیز کی قیمتیں خوبخود بڑھنا شروع ہوچکی ہیں اس صورت میں 10فیصد حاضر اور 7فیصد ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

عبداللطیف نظامانی نے حکومت سے سوال کیا کہ 10سال کے بعد فیملی پنشن اگر ختم کردی جائیگی تو پنشن کی مستحق فیملی کس طرح اپنی زندگی گزر بسر کریگی ، کیا 10سال بعد فیملی کو بے یار ومددگار مرنے کیلئے چھوڑ دیا جائیگا اور ان سے زندہ رہنے کا حق بھی آئی ایم ایف کی ایما چھین لیا جائیگا۔عبداللطیف نظامانی نے اس موقع پر بتایا کہ ہم نے یکم مئی ،6مئی اور 2جون کو یوم ِ مطالبات کے حوالے سے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا جس میں ہم نے قومی اداروں بالخصوص محکمہ بجلی اور اسکی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے خاتمے، ملازمین کی بھرتیوں ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے ، کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز ، پارٹ ٹائم اور پیکج پر بھرتی کیے گئے ملازمین کو ریگولر کرنے اور دیگر مطالبات پیش کیے تھے، ہمارے ان مطالبات کی روشنی میں 10فیصد تنخواہ بڑھائی گئی جو ناکافی ہے ہم نے حکومت سے اس حوالے سے کہا کہ وہ کم از کم 20فیصد تنخواہ اور پنشن کو بڑھانے اور اسکے علاوہ دیگر مطالبات میں صرف کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات حکومت پاکستان نے جاری کرائے ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اس اہم مطالبے کو منظور کرتے ہوئے احکامات صادر کردیئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات