
ایران پر حملہ عالمی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مولانا عبدالواسع
جمعہ 13 جون 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس نازک مرحلے پر ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ اعلان کرتی ہے کہ اسرائیل کی صہیونی سوچ، جارحانہ عزائم، اور فلسطین، شام، لبنان اور اب ایران کے خلاف جاری سلسلہ? ظلم عالمِ اسلام کے صبر و سکوت کو آزما رہا ہے۔
اسرائیلی ریاست عالمی امن کے لیے ایک ناسور بن چکی ہے جو مسلسل مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ایران پر حملہ درحقیقت امت مسلمہ کے قلب پر حملہ ہے۔ یہ مسئلہ محض دو ممالک کا تنازعہ نہیں، بلکہ یہ تہذیبوں، نظریات اور مقاصد کی جنگ ہے۔ اسرائیل کا اصل ہدف خطے میں اسلامی مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا اور اپنی غاصبانہ پالیسیوں کو مستحکم بنانا ہے۔ ایسے میں ایران کا جرات مندانہ دفاع قابلِ فخر اور لائقِ تقلید ہے،جمعیت علماء اسلام عالمی ضمیر، اسلامی ممالک کی قیادت، اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیل کی کھلی جارحیت، ظلم اور جنگی جنون پر لگام دیں اور ایران سمیت تمام مسلم ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں۔صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ ہماری جماعت سمجھتی ہے کہ اس وقت امت مسلمہ کو ایک نئے عزم، وحدتِ صف، اور حکیمانہ قیادت کی ضرورت ہے۔ ایران نے مزاحمت، وقار، اور حوصلے کی جو علامت قائم کی ہے، وہ ان تمام مسلم ممالک کے لیے نمونہ ہے جو صہیونی طاقتوں کے ظلم کے خلاف صرف مذمتی بیانات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کو اپنے دینی، سیاسی اور نظریاتی فریضے کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ایران کے دفاع اور امتِ مسلمہ کی حرمت کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایران کو ظالم قوتوں کے شر سے محفوظ رکھے، اور ملت اسلامیہ کو اتحاد، عزم اور حکمت عطا فرمائے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.