Live Updates

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران فریال تالپور اور علی خورشیدی کے درمیان نوک جھونک

جمعہ 13 جون 2025 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سیشن کے دوران پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپر اور ایم کیوایم کے رہنما و صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی میں نوک جھونک ہوئی ۔

(جاری ہے)

فریال تالپر کا اپوزیشن لیڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایوان میں آج جو کیا اچھا نہیں کیا۔اس کے جواب میں علی خورشیدی نے کہا کہ آج جو ہوا آپ کے وزیر اعلی کی وجہ سے ہوا ہے۔سندھ کا وزیر خزانہ مراد علی شاہ اپنے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی بات نہیں مانتا ہے۔اس پر فریال تالپور نے کہا کہ میں اوپر بات کروں گی۔اس دوران وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ادی چھوڑیں چھوڑیں ۔وزیر اعلی نے دونوں کے درمیان معاملہ ختم کروایا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات