oبلاول بھٹو زرداری کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 13 جون 2025 20:25

+لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نا اہلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بیک وقت دو پارٹیوں کے سربراہ کی حیثیت کو چیلنج کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھے جاسکتی، استدعا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو زرداری کی اسمبلی سے رکنیت سے نا اہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے موقف اپنایا کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب سے منتخب نہیں ہوئے اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔