Live Updates

sرفیق احمد باجوہ کی 21 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 13 جون 2025 20:25

)لاہور (آن لائن) روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام داعی تحریک نظام مصطفیٰ رفیق احمد باجوہ ایڈووکیٹ کی 21 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی، فرانس اور دیگر ممالک میں ان کی یاد میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر علامہ غلام یاسین حنفی قادری نے کہا کہ رفیق احمد باجواہ کا پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کا خواب ضرور پورا ہو گا۔

(جاری ہے)

جب تک ملک کا آئین و قانون اللہ کی حاکمیت کے تابع نہیں کیا جائے گا، سیاسی، سماجی اور معاشی استحکام ممکن نہیں اور عوام اپنے حقیقی حقوق حاصل نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ رفیق احمد باجواہ نے جس تحریک کی بنیاد رکھی، اسے منزل تک پہنچائے بغیر عوامی زندگی میں انقلاب نہیں آ سکتا۔ عوام متحد ہو کر نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے میدان میں آئیں اور بیرونی قوتوں و ان کے سہولت کاروں کو شکست دیں۔دیگر مقررین نے بھی رفیق احمد باجواہ کی دینی، قومی اور فکری خدمات کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی فکر کی روشنی میں اخلاقی اقدار کی بحالی اور نوجوانوں کی تربیت کا مؤثر نظام تشکیل دیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات