Live Updates

لاکھ ہلاکتیں ملاوٹ شدہ خوراک کی سبب ہیں،عالم علی

فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کے امراض کاسبب بن گئی ہے،ماہرین

جمعہ 13 جون 2025 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کے امراض کاسبب بن گئی ہے،ماہرین کے مطابق 70 لاکھ اموات آلودگی سے منسلک امراض قلب،فالج،پھیپھڑوںکا کینسرشامل ہے،ان خیالات کا اظہارسیاسی سماجی رہنمااور سائبان سی سی بی کے چیئرمین عالم علی نے ملاوٹ شدہ خوراک بالخصوص موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی کے خطرات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں 70 لاکھ ہلاکتیں فضائی آلودگی اور ملاوٹ شدہ خوراک کے سبب ہے عالم علی نے بتایا کہ 110 مما لک میں جنوبی ایشیاخاص طور پر پاکستان میں فضائی آلودگی کی سطح 2.5 سے 20 گنا زیادہ ہے جو دل کی بیماریوں کا اہم سبب ہے ،حالیہ مطالعے کے مطابق شدید گرمی اور فضائی آلودگی سے دل کے دورے کے خطرات دگنا ہوگئے ہیں جبکہ عمر رسیدہ خواتین وحضرات میں دل کے دورے پڑھنے کا عمل زیادہ پایا گیا ہے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات