زمینداروں کو سولرائزیش پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات جاری،75 فیصد زمینداروں کو سولرز کے پیسے نہیں ملے ،کاشف بلوچ

جمعہ 13 جون 2025 21:30

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)قلات میں وفاقی محتسب ریجنل آفس قلات ڈویڑن خضدار کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں وفاقی محتسب ریجنل آفس قلات ڈویژن کاشف بلوچ نے عوامی شکایات سنیں اور انکے حل کے لیئے موقع پر احکامات جاری کیئے کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ ضلعی آفیسران قبائلی و سیاسی رہنماؤں ملازمین رہنماء اور طلبانے شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں نے سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کی انبار لگا دیئے جن میں کیسکو سوئی سدرن گیس کمپنی نادرا پاسپورٹ آفس نیشنل ہائی وے ہیلتھ تعلیم سی اینڈ ڈبلیو پی ای اور دیگر ادارے شامل ہیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب ریجنل آفس قلات ڈویڑن کاشف بلوچ نے کہا کہ شہری اپنی شکایات سادہ کاغذ پر لکھیں اور اپنی این آئی سی کی ایک کاپی میرے نمبر پر بھیج دے اسی کے درخواست پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا اور اور ساٹھ دن کے اندر اندر اس درخواست پر فیصلہ بھی سنایا جائے انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب کے اقدامات سے قلات کے شہریوں کی جانب سے دیئے گئے درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی کیا گیا جبکہ قلات کے شہریوں کی جانب سے کھلی کچہری سے میر منیر احمد شاہوانی عزیز مغل عبد الواحد پندرانی خدا رحیم میر قادر بخش مینگل ٹکری عزیز لہڑی خلیل مغل اور دیگر نے مسائل کی نشاندھی کیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے زمینداروں کو سولرائزیش پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں مگر 75 فیصد زمینداروں کو سولرز کے پیسے نہیں ملے اور کیسکو کی جانب سے بھی بجلی نہیں دیا جارہا ہے جس سے ہمارے کروڑوں کے باغات خشک ہو رہے ہیں اور کیسکو کی جانب سے دن کے اوقات میں بجلی بند کیا جاتا اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو بڑھا کر اٹھارہ گھنٹے کردیا گیا ہے جس سے نہ علاقہ میں پانی مسائل جنم لے رہیں بلکہ کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کے بلز آتے ہیں مگر گیس گزشتہ کئی سالوں نہیں دیا جارہا ہے اور اب تو ان کے اپنے آفس میں بھی گیس دستیاب نہیں قلات ڈاکخانہ میں اسلحہ کے ٹکٹ نہیں ملتے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے قلات کے لوگ محنت مزدوری کرتے ہیں جس سے انکے فنگر پرنٹس خراب ہو تے ہیں جس سے انہیں شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت شناختی کارڈ کے حصول کے لئے فنگر پرنٹ کی بجائے آنکھوں یاچہرہ کے زریعے شناخت کیا جائے شناختی کارڈ افس کے عملے کا رویہ عوام کے ساتھ درست کرایا اسکلکو روڈ کو کئی سال قبل توڑ پھوڈ کر ختم کیا گیا مگر اب کئی سال گزر گئے اسے تعمیر نہیں کیا جارہا ہے خراب سڑک کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے واپڈا کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی کنکشن چلارہے انہیں لیگلائز کیا جائے تاکہ ان غیر قانونی کنکشنز کے اہلکاروں کی جیبوں میں جانے کی بجائے قومی خزانہ میں جمع ہو زاوہ ڈیم کی تعمیر گزشتہ دو سال سے جاری ہے مگر ڈیم کی کام رفتاری انتہائی سست روی کا شکار ہے پینچہ اسکول گزشتہ اٹھارہ پرائمری سکول ہے اسے آپ گریڈ کیا جا تاکہ علاقے بچے اپنی تعلیم ادھورا نہ چھوڑے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر مرمت میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے قومی شاہراہ کی تعمیر میں بھی ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا نوٹس لیا جائے گورنمنٹ ماڈل دائود اسکول ریاست قلات کے وقت میں تعمیر کیا گیا تھا حکومتی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہیں اس کے تعمیر و مرمت کے لیے اقدامات کیے جائیں قلات ایم ایم ڈی کے مشنری سوراب سے قلات لایا جائے قلات میں مشنری نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے 2022 کے سیلاب متاثرین کو تاحال امداد نہیں ملی ان متاثرین کی امداد دیاجائے نیشنل بنک کا اے ٹی ایم ہر وقت خراب رہتا ہے اسکا نوٹس لیا جائے۔