ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کےاجلاس کا انعقاد

جمعہ 13 جون 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممکنہ مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ملازمین کو الرٹ اور مشینری کو سٹینڈ بائی رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے بچنے کے لیے الرٹ رہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا انسان کے بس کی بات نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں ندی نالوں اور سیلاب کے ایریا میں آنے والے گھروں کو محفوظ مقام پر منتقل کریں گے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ مون سون کے بارشوں میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ،مزید مشینری اور ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے عوام کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں0833.920040۔

متعلقہ عنوان :