Live Updates

ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ‘پاکستان کے باڈی بلڈر اسامہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا سینٹی میٹر قد کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن‘ بھارتی اور افغانستان کے ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑدیا

ہفتہ 14 جون 2025 11:58

تھمپو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پاکستان کے باڈی بلڈر اسامہ سعید نے ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔اسامہ سعید نے بھوٹان میں ساؤتھ ایشین ایتھلیٹک فزیکس کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 175 سینٹی میٹر قد کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستانی باڈی بلڈر نے بھارتی اور افغانستان کے ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑا۔واضح رہے کہ 15 ویں ساؤتھ ایشین ایتھلیٹک فزیکس چیمپئن شپ 15 جون تک بھوٹان میں جاری رہے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات