Live Updates

اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، ایران

ہفتہ 14 جون 2025 16:29

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے۔میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ آپریشن میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات