Live Updates

اسرائیل کا حملہ ،مہرآباد ہوائی اڈے کونشانہ بنایاگیا

ہفتہ 14 جون 2025 16:29

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسرائیل نے ایران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر حملہ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کیا گیا ہے، چوتھے حملے میں کم از کم میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے عین وسط میں گرا تھا، اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، تہران کے وسط میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں، تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات