Live Updates

اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے ، چین

چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے، چینی مندوب

ہفتہ 14 جون 2025 16:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)قوام متحدہ سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ ان حملوں کی نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہوگا۔

چینی مستقل مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی فریق کے حق میں نہیں جاتا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں اسرائیل خطرات سے بھرے اس فوجی ایکشن کو فوری بند کرے اور مزید کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات