Live Updates

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں

ہفتہ 14 جون 2025 16:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی حملوں کیخلاف جوابی حملے کیے جنہیں وعدہ صادق سوم کا نام دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایران نے ان جوابی حملوں میں اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی تھی۔ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی میں ایک گھنٹے میں 3 وقفوں کے ساتھ 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔پہلے حملے میں 100 اور دوسرے میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریبا 50 میزائل داغے گئے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات