جہلم ،پنجاب میں عوامی خدمات اور سہولیات کی درجہ بندی میں ضلع جہلم کی چوتھی پوزیشن برقرار

ہفتہ 14 جون 2025 17:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پنجاب میں عوامی خدمات اور سہولیات کی درجہ بندی میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیرسرپرستی ضلع جہلم کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انڈیکٹرز کارکردگی رپورٹ میں ضلع جہلم نے پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ضلع جہلم نے ماہ مئی کےدوران صوبہ بھر کے اضلاع کے مقابلے میں 92اعشاریہ79سکور پوائنٹس حاصل کئے۔

یاد رہے کہ ماہ اپریل میں بھی ضلع جہلم کی پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن تھی ، ضلعی انتظامیہ کی عوامی خدمات اور سہولیات کے لیے بھر پور کاوشوں پر 38 اضلاع پر مشتمل صوبہ پنجاب کی چوتھی پوزیشن بلاشبہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیرسرپرستی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔\378