
دریا بچائو تحریک کے کنوینر سید زین شاہ کے اعزاز میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جدہ میں استقبالیہ تقریب
آپ کی آگاہی، دلچسپی اور حصہ داری سندھ کے حقوق کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، سید زین شاہ
ہفتہ 14 جون 2025 18:19
(جاری ہے)
سید زین شاہ نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے دریائے سندھ پر ہونے والی ناانصافیوں، پانی کی قلت، سندھ کے وسائل پر قبضوں، سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں، اور سندھ کی سماجی، اقتصادی و سیاسی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے اوورسیز سندھیوں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آگاہی، دلچسپی اور حصہ داری سندھ کے حقوق کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کا نوجوان طبقہ، چاہے وہ ملک کے اندر ہو یا بیرون ملک، اپنی دھرتی سے جو بے لوث محبت رکھتا ہے، وہ امیدوں کا ایک نیا چراغ روشن کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریاں، پانی اور وسائل کی ملکیت کے لیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔پروگرام کے اختتام پر شاندار میزبانی کرنے والے منتظمین واجد گاڈہی، فیروز ببر، بشیر آریسر اور ان کے ساتھیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر اوورسیز سندھیوں کی جانب سے سید زین شاہ کو سندھی ثقافت کی علامت، پگڑی (پو) اور اجرک پہنائی گئی، جو ان کی والہانہ محبت اور عقیدت کا علامتی اظہار تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
"یہ اقدامات بلاجواز، غیر منصفانہ اور غیر منطقی ہیں"
-
امریکا جانے کے خواہش مندوں کیلئے پالیسی سخت کر دی گئی
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
-
ٹرمپ کی وائٹ ہائوس کی چھت پر چہل قدمی، صحافیوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات
-
اسرائیل کا غزہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ایک اور بڑی تباہی کا باعث بنے گا ، اقوام متحدہ
-
آرامکو کا 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز کو بنیادی منافع کی تقسیم کا اعلان
-
جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
-
ٹرمپ نے غزہ پرقبضے کا معاملہ اسرائیل پرچھوڑ دیا
-
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
-
امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیون وٹکوف روس پہنچ گئے
-
ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
-
امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.