
سیدناعثمان غنیؒ کے یوم شہادت پر پانی کا صدقہ مہم کا آغاز
بنیادی مقصد کراچی کے پسماندہ اور محروم بستیوں تک صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانا ہے،صرف 3000 روپے کے عطئے سے ایک واٹر ٹینکر کسی بستی کو فراہم کیا جا سکتا ہے،سعید بیگ
ہفتہ 14 جون 2025 21:28
(جاری ہے)
ان علاقوں میں نہ صرف حکومتی سطح پر پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے بلکہ وہاں کے باسی کئی کئی دن پانی کے انتظار میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
تنظیم کی جانب سے اس مہم کو صرف عارضی ریلیف تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ مستقبل میں پائیدار حل کے لیے ''پانی کی بورنگ'' جیسے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔ بعض مقامات پر ہینڈ پمپ، کنویں یا بورنگ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر پانی کی دستیابی ممکن بنانے کے لیے انجینئرنگ ٹیمیں اور سروے عملہ سرگرمِ عمل ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پانی کی قلت کا دیرپا حل ہے بلکہ مقامی آبادی کو خود کفیل بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔اس موقع پر چیئرمین سعید احمد بیگ نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے مدینہ کے پیاسے لوگوں کے لیے بئرِ رومہ کا کنواں خرید کر اللہ کی راہ میں وقف کیااور یوں جنت کے حقدار بن گئے۔ اُن کے اسی جذبہ ایثار اور سنت کو زندہ رکھنے کے لیے پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ ہم بھی آج کے دور میں ان عظیم مثالوں پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت سنوار سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف 3000 روپے کے عطیے سے ایک واٹر ٹینکر کسی بستی کو فراہم کیا جا سکتا ہے، جبکہ بورنگ کے لیے اجتماعی تعاون درکار ہے۔ ہر عطیہ نہ صرف کسی پیاسے کی زندگی میں آسانی پیدا کرتا ہے، بلکہ صدقہء جاریہ بن کر عطیہ دہندہ کے لیے ہمیشہ کے لیے نیکیوں کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات، فلاحی اداروں، کاروباری شخصیات اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حضرت عثمان غنیؓ کی سنت پر چلتے ہوئے کسی پیاسے کو پانی مہیا کر کے اپنے لیے جنت کا راستہ ہموار کریں۔پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس مہم کے لیے باقاعدہ رابطہ نمبرز، عطیات جمع کرنے کے اکاؤنٹس اور رضاکاروں کا نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے تاکہ عطیات کی منتقلی شفاف، تیز اور مؤثر ہو۔ جلد ہی بورنگ اور ہینڈ پمپ منصوبوں کی تصویری رپورٹس اور فیلڈ اپ ڈیٹس بھی عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ اعتماد اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔یہ مہم محض ایک فلاحی اقدام نہیں بلکہ انسانی ہمدردی، اسلامی تعلیمات، اور سماجی ذمے داری کا عملی اظہار ہے۔ ایسے میں ہر وہ شخص جو نیکی کی راہ کا خواہش مند ہے، اس کارِ خیر میں حصہ لے کر نہ صرف پیاس بجھا سکتا ہے بلکہ دعاؤں، برکتوں اور نجات کا مستحق بھی بن سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
علیمہ خان اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نوٹس پر پیش نہ ہوئیں
-
دیور نے کلہاڑی کے وار کر کے بھابھی کو قتل اور بھتیجی کو زخمی کردیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی کوئٹہ بس حادثے میں شہید قوال احمد کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کوئٹہ بس حادثے میں شہید قوال احمد کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
-
پشاور میں خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا
-
بیوہ خاتون کے گھر سے 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کا معمہ حل
-
وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ پبلک سروس کمیشن کے ٹھنڈی سڑک کے دفاتر کا دورہ ، کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ لیبارٹری کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
-
وزیراعلیٰ سندھ کا حیدرآباد کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی
-
چوہدری شافع حسین کا ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چین کی کمپنی کے وفد کے ہمراہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ
-
ملک کو آگے لے جانا ہے تو نواز شریف کو کردار ادا کرنے پر تیار کیا جانا چاہیے‘ جاوید لطیف
-
لاہورہائیکورٹ ، سوشل میڈیا پرنازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.