سوات، پولیس کی کارروائی ،جیب کترا گروہ کے دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 14 جون 2025 20:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)مینگورہ میں تھانہ بنڑکی پولیس نے ایس ایچ او اختر ایوب کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے جیب کترا گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاہ ولد نوگل سکنہ افغانستان حال ٹیکسلااور خیال محمد ولد فقیر محمد سکنہ افغانستان حال بٹگرام شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 6 عدد چوری شدہ موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔