میپکو نے 15 اور 16 جون کو مختلف فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

ہفتہ 14 جون 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) میپکو نے 15 اور 16 جون کو مختلف فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ہفتہ کو ترجمان میپکو کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت، دیکھ بھال،ہائی ٹینشن /لوٹینشن فیڈرز کی مینٹینینس اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز پر 15اور16جون2025ء بروزاتوار اور سوموار مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk اور فیس بُک پیج MEPCO Today سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بندش سے15جون کو ملتان سرکل کے11KVتھری سٹار1،کرسٹل فیڈز، محمودہ مقبول، انڈسٹریل5،ملتان کیمیکل، پاور ہاؤس،القریش اور قادر ایگرو فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،16جون کو 11KVڈی ایچ اے1،3،نیو فضل رحمن،شاخ مدینہ، محمود کوٹ، سیکرٹریٹ،سانگی،وویمن یونیورسٹی،متی تل،شجاع آباد ویونگ،ایف سی ایم1،3،8، فضل رحمن1،راواں اور احمد فائن فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،خانیوال سرکل کے 11KVبدھلہ،تلمبہ اولڈ، تلمبہ،رحمن گڑھ، عبدا لکریم،سدھنائی،تلمبہ سٹی2،ماموں شیر،خالق والی،نواں شہر،ایم رشید اولڈاورملتانی والا فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،مظفر گڑھ سرکل کے11KVسٹی3،پاور ہاوس1،2،سٹی2 لیہ،شیخ جلال الدین،وارا سیراں،سٹی1 چوک اعظم،رفیق آباداور جمن شاہ فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے11KVنیو کوٹ قیصرانی،جٹ والا،ناری،جپسم،جھوک بودو،پی ایم ایس اوردانش سکول فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک،11KVوہوا سٹی،وہوا اور نادر احمد والی فیڈرز سے چھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVکوٹ مغلاں،خان پور،بستی فوجا،ٹی ایچ کیو،سٹی جام پور،انڈس،جھکڑ چوک،بخارا،عاشق عباس شہید،سٹی2داجل،انڈسٹریل،محمد پور، قادر آباد فیڈرز،داجل،ہرنڈاورنوشہرہ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،11KVکوٹ ماہی،زندہ پیر،اٹامک،کالااوروڈورفیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVسٹی راجن پور،عید گاہ روڈ،ریلوے روڈ،سٹی کوٹ مٹھن،اڈا چراغ،دانش اسکول اور سید پورفیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،بہاولپور سرکل کے11KVرسول پوراور سٹی گیلے وال فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KV شاہ محمد اور فیکٹری فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،بہاولنگر سرکل کے 11KVنواب صادق، احمد حسن،ابراہیم شہید،سکارپ ڈھڈی، دین پور شریف،کینال،ڈی ایچ کیو،نظام پورہ اورسٹی 2فیڈرز سے چھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVسیداں والا فیڈر سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے11KVمحمود شاہ،ٹیپو،چک182/EB،میس ٹھنگی،کرم پور،آفتاب محمود،نور شاہ،شیر شاہ،گھلو،سٹی1،2،شتاب گڑھ، غلام حسین،خالد بن ولید، گڑھا موڑ، چک لیار،ٹبہ 1،2،سٹی3جہانیاں،شمس،اکرم شہید،مترو، شیر شاہ،انڈسٹریل اسٹیٹ، کریسنٹ، چک22/WB،چک,24/WBبلال،واٹر ورکس،ٹی آر ڈبلیو،پپلی،جنگلی برالی،شفیق شہید، حبیب کالونی، مدینہ کالونی،خیر والا، بی اینڈ آر، فرید،سلیم شہید، سلدار،رسول پور،شیخ فضل،عارف شاہ،سلدیرا،یوسف شہید،جملیرا،سرور شاہ، ظہیر نگر،عمر پور،العباس،دیوان صاحب،سرگانہ،شیر گڑھ،سفیر نگر،علمدار،گھلو،فیکٹری اورآر سی اے کالونی فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،ساہیوال سرکل کے11KVبوریوالہ روڈ، نیو فیکٹری،ترکھانی،67 سیکشن اے والا،نواباں والا،سٹی اے والا،اولڈ فیکٹری،گنج شکر،عارف شہید،کرماں والا، محمد نگر، جمن شاہ،راجہ فدا حسین،معشوق علی،موج دریا،پیر فضل،117/EB،چوہدری نسیم،مہدی خان جناح،پاور ہاؤس،شاداب ٹاؤن،ایس اے کے 555ٹوبیکو مرچنٹ،اینگرو فوڈز،رائل پام،پاکپتن روڈ،علامہ اقبال،لاہورروڈ،غلہ منڈی،، نیو الامن، پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن،ملتان روڈ،کالونی،سیڈ،ایم اے فوڈز، عارف روڈ،خاکی شاہ،شاہ مراد، جناح ٹاؤن،خالد شہید، نیو فردوس، غازی،19موڑ،کمیر سٹی،غازی آباد،ہڑپہ سٹی،ٹی بی زید،ساہیوال روڈاورچک81/5-R فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، 11KVملکہ ہانس،نیو ملکہ ہانس، ہری پور، چک شفیع، حسین آباد، غلام حیدر،ساندے خان،النور،کرماں والا،حالہ اوربابا عبد الکریم فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک،رحیم یار خان سرکل کے11KVظاہر پیر،ججہ عباسی،سٹی ظاہر پیر،،ایم ڈبلیو کیو 11،سردار گڑھ،500KVسردار گڑھ،جناح،اللہ آباد،رائز پٹھان،میتلا،کے ایم خان،ترنڈہ ایل کیو پی، سلائن زون،حکیم آباد،سٹی لیاقت پور، کے منڈی،عباسیہ، شیدانی شریف، تھل حمزہ، مدھ رانجھا، ہارون آباد، سٹی خا ن بیلا،سٹی جن پور،کوٹ مٹھا،مبارک بھارا،ماہی،چوک چدھڑ،کوٹ سبزل، غازی،رحیم آباد،چائنہ اسٹیٹ نواز آباد،جعفر لال،ٹیوب ویل،این ایم سی1،شیخ وان، اقبال آباد، ترنڈہ،شیخ زید ہسپتال، سکارپ2،4،8،9،قائد اعظم،نیوسیٹلائٹ ٹاؤن،اتحاد گارڈن1،2، سخی سرور،زمان شہید،میڈیکل کالج بلاک،عزیز آباد،بہشتی،راوی،سلطان پور،شاہ گڑھ، ڈسٹرکٹ جیل اورباری فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔