وریو خاندان کے مرحومین کی سالانہ برسی مورخہ 15 جون 2025 بروز اتوار کو وریو ہائوس سیالکوٹ کینٹ میں منائی جائے گی

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) وریو خاندان کے مرحومین کی سالانہ برسی مورخہ 15 جون 2025 بروز اتوار شام 5 بجے وریو ہائوس سیالکوٹ کینٹ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

برسی کے موقع پر سابقہ وفاقی وزیر چوہدری عبدالستار وریو (مرحوم)، سابقہ صوبائی وزیر چوہدری اختر علی وریو(مرحوم)اور سابقہ صوبائی وزیر چوہدری خوش اختر سبحانی(مرحوم) سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے محفل سجائی جائے گیجس میں تلاوت کلام پاک سمیت نعت خوانی بھی کی جائے گی۔

برسی کے موقع پر وریو خاندان کے مرحومین کے لیے ایصال ثواب کی محفل ہو گی اور ان مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی نے عوام سے برسی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :