Live Updates

۷پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے گڈانی کے علاقے سے 1 لاکھ ڈالر مالیت کی غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی ہدایت پر کوسٹ گارڈ کے عملے نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر گڈانی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سمگل کی غرض سے چھپائی گئی 500 کاٹنوں میں سے 13 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں یہ شراب اندرون ملک سمگل کی جانی تھی جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ نے مذکورہ کارروائی میں حصہ لینے والے آفیسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوسٹ کارڈ کا عملہ منشیات اور ممنوعہ سمیت غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ہمہ وقت اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھارہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات