غ*مانانوالہ مین جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل اور کار کے درمیان خونی تصادم

ئ*موٹرسائیکل سوار تین کمسن طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

iمانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) مانانوالہ مین جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل اور کار کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تین کمسن طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے حادثہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ مین جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل اور کار کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان لڑکے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں بدقسمت نوجوان طالب علموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ھے حادثہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے جاں بحق ہونے والوں میںحادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ ابوبکر ولد وسیم، 13 سالہ غلام دستگیر ولد علی رضا اور 14 سالہ معین ولد علی رضا کے ناموں سے ہوئی ھے مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔