ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اہم اجلاس

سنگین جر ائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی، متحرک گر وہو ں کے ممبر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات

ہفتہ 14 جون 2025 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اہم اجلاس میں انہوں نے سنگین جر ائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی، متحرک گر وہو ں کے ممبر ان کے خلاف کریک ڈاؤن اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کئے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی سیکو ر ٹی /آ پر یشنز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ وہ سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کریں، پٹرولنگ کو بامقصد اور موثر بنائیں، راہزنی،چوری اور مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار یوں اور برآمد گیوں کو یقینی بنائیں، جر ائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے تما م تروسائل بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں، سنگین مقدما ت میں ملوث ملزمان اور اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے کر یک ڈاؤن کر یں،ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ تمام افسران قبضہ مافیا،منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ رکھنے والے میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائیں، سنگین جرائم کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے، انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے موثر ازالے کو یقینی بنا تے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے،کر پشن، بدعنوانی اور نامناسب رویہ کی شکایات پرایکشن لیا جائے گا، اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام افسران اپنے نظم و ضبط کومثالی بنائیں،شہر یو ں کی جان و مال کا تحفظ اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی۔