چکوال، سرکال کسر کے قریب گندم سے بھرا 22 ویلر ٹرالر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 14 جون 2025 20:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سرکال کسر کے قریب گندم سے بھرا 22 ویلر ٹرالر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ رات اڑھائی بجے کے قریب پیش آیا، ٹرالر چکوال سے راولپنڈی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سرکال کسر کے مقام پر حادثے پیش آگیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فورا موقع پر پہنچ گئیں اورجاںبحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں سید مہران حسین ولد صفدر حسین سکنہ دھرابی بعمر 32 سال، جہانزیب نذیر ولد محمد نذیر سکنہ تلہ گنگ بعمر 32 سال اور محمد حمزہ ولد فتح الہی سکنہ تھوہا محرم خان (تلہ گنگ) شامل ہیں۔ حادثے کی اطلا ع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے فوری نوٹس لیا ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال اور ڈی ٹی او چکوال کو فوری طور پر موقع پر بھجوایا گیا۔تھانہ ڈھڈیال، ٹریفک پولیس کی تمام ٹیمیں فورا موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا، بھاری مشینری منگوا کرروڈ کلیئر کرایا گیا اور جاںبحق ہونے والے 3 افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔