لورلائی میں غیر معیار اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر کئی دکانداروں کو جرمانے عائد ،ایک گرفتار

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم بلوچ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ارکان میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں اور لیویز نفری کے ہمراہ لورالائی شہر کے بازاروں کا دورہ کیا اور بیکریوں، مختلف شاپس میں اشیاء خوردونوش،نانبائی قصابوں اور سبزی فروش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم بلوچ نے غیر معیار اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر کئی دکانداروں کو جرمانے عائد کیے اور ایک دکاندار کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور گرفتار کرکے جیل بجھواہ دیا اس موقعہ پر انہوں نے دکانوں کی صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھنے کی تاکید کی گراں فروشی کے عمل سے اجتناب کی سختی سے ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم بلوچ نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ نرخ ناموں سے تجاوز کر کے عوام سے لوٹ مار کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر فعال ہے جو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتی رہے گی ، ہمارے اقدامات کا مقصد عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر بر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، ان کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں بصورت دیگر گراں فروشی کے مرتکب تاجروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :