اوستہ محمد ،باغ ہیڈ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

: ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) اوستہ محمد کے قریب باغ ہیڈ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گنداخہ کے علاقے باغ ہیڈ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالخالق جمالی کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے نعیش اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارواء کے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش تیز کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :