پسنی ،زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں ہفتہ کی شام زلزلہ 6بجکر24منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی شدت 4.9اور گہرائی 14کلومیٹر زیر زمین رکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پسنی سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔