خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، چترال ، دیر میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،پشاور، نوشہرہ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، چترال ، دیر میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سوات، شانگلہ ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ، کوہاٹ میں بھی بارش ہو گی، کرک ، ہنگو،لکی مروت ،بنوں ، ڈی آئی خان ، ٹانک میں بھی بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

باجوڑ، مہمند،خیبر ، کرم ، جنوبی و شمالی وزیر ستان میں بھی بار ش کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز چترال اور سوات میں بارش ہوئی ، مالم جبہ میں 10 ، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی ، پشاورکاکم سے کم درجہ حرارت29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔