Live Updates

پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہیں، وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی والدین سے اپیل

ہفتہ 14 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے والدین سے اپیل کی ہے کہ یاد رکھیں! پولیو وائرس ہمارے درمیان موجود ہے اور آپ کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے، اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک، بشمول مسلم ممالک، اسی ویکسین کے ذریعے پولیو سے پاک ہو چکے ہیں جو آج پاکستان میں استعمال ہو رہی ہے۔ لہذا منفی سوچوں اور رجحانات کو یکسر رد کریں، اور اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات