Live Updates

خلیل الرحمان قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کرنے کا عندیہ

اب میں ہمایوں کے ساتھ کام کرنے سے گھبرا گیا ہوں، ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں ہم بہت زیادہ ساتھ کام نہ کر سکیں

ہفتہ 14 جون 2025 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید سے متعلق حیران کن بیان میں کہا ہے کہ شاید مستقبل میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کروں۔پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر اور صفِ اول کے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کا شمار ان تخلیقی جوڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو کئی یادگار اور سپر ہٹ پروجیکٹس دیے۔

(جاری ہے)

عید الاضحی کے ایک خصوصی شو میں خلیل الرحمان قمر سے جب مسلسل ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے چونکا دینے والا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ اب میں ہمایوں کے ساتھ کام کرنے سے گھبرا گیا ہوں، ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں ہم بہت زیادہ ساتھ کام نہ کر سکیں۔انہوں نے اشارہ دیا کہ اب شاید وہ پے در پے منصوبے ہمایوں سعید کے ساتھ نہ کریں، جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔اس بیان نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ دونوں کی جوڑی کو سپر ہٹ پروجیکٹس کی گارنٹی سمجھا جاتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات