فیصل آباد،جیل پولیس ملازم نے خلع لینے پر بیوی کو قتل کر دیا

اتوار 15 جون 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)جیل پولیس ملازم نے خلع لینے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق طلاق یافتہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد جیل پولیس ملازم تنویر الیکٹریشن نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

مقتولہ شازیہ نے جیل پولیس ملازم تنویر کیساتھ پسند کی شادی کی تھی شادی کے بعد مقتولہ شازیہ نے تنویر سے عدالت کے ذریعے خلع لے لیا تھا مبینہ طور پر خود کشی کرنیوالے جیل پولیس ملازم نے شازیہ کے گھر داخل ہو کر اسے قتل کیاوقوعہ تھانہ سٹی کی حدود علوی پارک میں پیش آیاپولیس تھانہ سٹی نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاپولیس تھانہ سٹی نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہی