امریکا، منیسوٹا کے دو قانون سازوں پر فائرنگ، سابق ہاوس سپیکر شوہر سمیت ہلاک

اتوار 15 جون 2025 11:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں ایک مسلح شخص نے دو قانون سازوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ہاوس سپیکر میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کی ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ دوسرے قانون ساز زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مینیسوٹا کے گورنر ٹِم والز نے بتایا کہ مینپولیس کے قریب دو مختلف قصبوں میں ارکان قانون ساز اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میںسابق ہاوس سپیکر شوہر سمیت ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ سٹیٹ سینیٹر جان ہوفمین اور اور ان کی اہلیہ ییویتے کو بھی کئی گولیاں ماری گئی ہیں۔ان کی سرجری ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کی حالت سنبھل جائے گی۔گورنر نے کہا کہ یہ ہدف بنا کر سیاسی تشدد کا اقدام تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔