Live Updates

فلائی دبئی کی چھ ملکوں کے لیے پروازوں کی منسوخی میں توسیع

مسافروں اور عملے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،ترجمان فلائی دبئی

اتوار 15 جون 2025 11:25

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث چھ ملکوں کیلیے پروازوں کی منسوخی میں 16 جون تک توسیع کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترجمان فلائی دبئی نے کہا کہ ایران، عراق، اسرائیل، اردن، لبنان اور شام کیلیے پروازیں 15 اور 16 جون کو منسوخ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے مطانق فلائٹ شیڈول میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کیا جارہا ہے۔

مسافروں اور عملے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان مسافروں سے براہ رست رابطے میں ہیں جن کا سفری شیڈول متاثر ہوا ہے۔علاوہ ازیں ویز ایئر ابوظبی نے بھی کئی پروازیں منسوخ کی ہیں انہیں ری روٹ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز امارات کی فضائی کمپنیوں، ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، ایئرعربیہ اور فلائی دبئی نے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد مقامات کے لییآپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات