سیکرٹری جنگلات نے وسیع پیمانے پر وائلڈ لائف افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

اتوار 15 جون 2025 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک نے چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی سفارشات پر وائلڈ لائف افسران کے وسیع پیمانے پر تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ اور ڈپٹی چیف وائلڈ لائف گوجرانوالہ ریجن زاہد اقبال شیخ کو فوری تبدیل کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرات ریجن ارفع بتول کا راولپنڈی ریجن تبادلہ کردیا گیا جبکہ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن عاصم کامران کو گوجرانوالہ ریجن، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع منڈی بہائوالدین سید عثمان الحسن کوڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرات ریجن کااضافی چارج دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع نارووال ارشد ناز کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ کا اے سی ڈبلیو آر، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع راولپنڈی رضوانہ عزیز کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اٹک کا اضافی چارج دیا گیاہے، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع چکوال محمد عمران کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی ، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع اوکاڑہ شہباز انور مان کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع ساہیوال، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع جہلم ہیڈ کوارٹرز محمد تیمور کو اے سی ڈبلیو آر محمد بلال کی ٹریننگ کی تکمیل تک ضلع جہلم کا اضافی چارج دیا گیاہے۔

اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سید علی عثمان بخاری جو کہ بحیثیت ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور ریجن کام کررہے ہیں کو ضلعی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور کا اے سی ڈبلیو آر محمد طارق عباس کی ٹریننگ کی تکمیل تک اضافی چارج دیا گیا ہے،اسی طرح محمد اشفاق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع سرگودھا کو ضلع لیہ میں اے سی ڈبلیو آر محمد کاشف حمید کی ٹریننگ کی تکمیل تک اضافی چارج دیا گیا ، محمد سلیم اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خوشاب کو ضلع بھکر کا اضافی چارج دیا گیا، عامر جمیل اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع ننکانہ کو ضلع قصور کا اضافی چارج ، نمرہ رشید اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر کیوریٹر بہاولپور چڑیا گھر کو ضلع بہاولپورہیڈ کوارٹرز کا اضافی چارج ، مجاہد کلیم اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع رحیم یار خان کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر پروٹیکشن فورس چولستان کا اضافی چارج دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :