Live Updates

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پیر کو ہوگا

اتوار 15 جون 2025 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کل(پیر )کو سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔اجلاس چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مالی بل 2025 پر مزید غور کیاجائے گا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس وقفے کے ساتھ 24 جون تک جاری رہے گا۔17 جون کو اجلاس میں مالی بل پر غور ہوگا۔23 جون کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی جانب سے بجٹ پر سفارشات پر غور کرے گا جبکہ 24 جون کو مالی بل پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات