
کامسٹیک اور ورلڈ یونیورسٹی ایسوسی ایشن آف کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کےدرمیان سائنس، ٹیکنالوجی اوراعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اتوار 15 جون 2025 14:00
(جاری ہے)
ڈبلیو- یو -اے -سی-ڈی- ائرلانگا یونیورسٹی کا اقدام جو کہ عالمی نیٹ ورک ہے جو 11 ممالک کی 41 جامعات پر مشتمل ہے اور تعلیم و تحقیق کے ذریعے معاشرتی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تحقیقی روابط، علمی تبادلے اور جدید سائنسی شعبہ جات میں اشتراک کو فروغ دینا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، صحت عامہ اور انجینئرنگ شامل ہیں۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے قلیل مدتی (تین تا- چار ہفتے) تربیتی پروگرامز اور طویل مدتی (چھ تا بارہ ماہ) ریسرچ فیلوشپس فراہم کریں گے۔ یہ پروگرامز خاص طور پر کم ترقی یافتہ مسلم ممالک، خصوصاً افریقی خطے سے تعلق رکھنے والے نوجوان محققین کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ائرلانگا یونیورسٹی جو جو ڈبلیو- یو- اے- سی -ڈی کا سیکریٹریٹ بھی ہے منتخب فیلوز کی تعلیمی میزبانی اور نگرانی کرے گی جبکہ کامسٹیک ویزا اور فیلوشپ ایوارڈ کے انتظامات میں معاونت فراہم کرے گا۔ طلباء و محققین کو ائرلانگا یونیورسٹی کے تجربہ کار اساتذہ کی سرپرستی میں تحقیق کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر کامسٹیک نے ڈبلیو- یو اے سی-ڈی- کے اگلے سالانہ اجلاس کو اسلام آباد میں منعقد کرنے کی پیشکش بھی کی، جسے تنظیم کی قیادت نے خوش دلی سے قبول کیا۔ اس اقدام کو مسلم دنیا کے اندر علمی سفارت کاری اور علاقائی شراکت داری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔دونوں اداروں کے حکام نے اس معاہدے کو سائنسی ترقی، ادارہ جاتی مضبوطی، اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ توقع ہے کہ یہ شراکت داری اسلامی دنیا میں سائنسی صلاحیتوں کے فروغ اور معاشرتی بہتری کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔مزید قومی خبریں
-
میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
-
گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
-
دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں شدید متاثر
-
بیرسٹر مرتضی وہاب کا یو سی چیئرمین محمد سلمان خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
-
میں خاموش رہتا تھا، اب نہیں رہوں گا، انکو بے نقاب کروں گا، سخت لفظ استعمال کروں گا: مرتضی وہاب
-
جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے، یہ نظام انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے،شازیہ مری
-
پنجاب حکومت نے سیلابی صورتحال میں بروقت ہنگامی اقدامات سے لاکھوں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا،عظمی بخاری
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کانفرنس 2025 کا انعقاد
-
امیر بالاج قتل کیس میں عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں23ستمبر تک توسیع
-
حمزہ شہبازکا45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شہید میجر عدنان اسلم کے والدین سے تعزیت کی
-
وزیراعلیٰ کے پوٹھو ہارزرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کسانوں کی خوشحالی کے لیے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا، محکمہ زراعت پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.