پان ، کولڈڈرنکس کے پیسے مانگنے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے چچا بھتیجے کو زخمی کر دیا

اتوار 15 جون 2025 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)لاہور کے علاقے کاہنہ میں معمولی بات پر فائرنگ کر کے چچا اور بھتیجے کو زخمی کر دیا گیا ، فائرنگ کا واقعہ پان اور کولڈ ڈرنکس کے پیسے مانگنے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجو گائوں میں ملزم حمزہ اور اس کے ساتھیوں نے دکاندار سے اشیا ء لینے کے بعد رقم مانگنے پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار عرفان اور اس کا چچا یاسین زخمی ہو گئے، دونوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے درخواست ملنے پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ممنوعہ رائفل استعمال کی گئی۔

متعلقہ عنوان :