مردان میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

اتوار 15 جون 2025 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) مردان تھانہ جبرکے علاقہ ملیانو کلے میں غیرت کے نام پرفائرنگ سے فیصل آباد سے آئے ہوئے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ظفراقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی ، وقوعہ کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھرمہمان بن کر ائے تھے کہ 5 ملزمان نے گھر میں گھس کرفائرنگ کی جس سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔