ٹریفک کے المناک حادثہ میں 50 سالہ شخص جاں بحق ،بیوی شدیدزخمی

اتوار 15 جون 2025 16:40

عارف والا 15 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 50 سالہ شخص جاں بحق بیوی شدیدزخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق قبولہ روڑ پر گاؤں 75/EB کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل زیرتعمیر سڑک پر پڑے پتھر کے ڈھیر سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 50 سالہ شہباز موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اسکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمی اور ڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378