ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کاڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں کا دورہ

افسران اور جوانوں سے ملاقات ،کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں

اتوار 15 جون 2025 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز / سیکیورٹی سید علی رضا نے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں کا دورہ کیا اورڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز / سیکیورٹی سید علی رضا نے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی اور خارجی راستوں کا دورہ کیا، فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ پڑتال کے عمل کو سخت کریں ہر گاڑی کو مکمل چیک کر کے جانے دیں, ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع تمام اہم عمارات کا تحفظ ہماری ترجیحات ہیں، مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں، ملکی حالات کے پیش کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آبادپولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں،سینئر افسران کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار صاف وردی اور مکمل سازوسامان کے استعمال کو یقینی بنائیں، فرائض منصبی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :