غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 12 فلسطینی جاں بحق

تمام ہلاکتیں مختلف جگہوں پراسرائیلی فائرنگ سے ہوئیں،محکمہ صحت غزہ

اتوار 15 جون 2025 19:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)صحت کے مقامی حکام نے بتایا کہ اتوار کو اسرائیلی فائرنگ اور فضائی حملوں میں کم از کم 12 فلسطینی جاں بحق ہو گئے جن میں سے کم از کم پانچ افراد امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن (جی ایچ ایف)کے زیرِ انتظام دو امدادی مراکز کے قریب ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں العودہ ہسپتال کے طبی ماہرین نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم تین افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے جب انہوں نے نیتساریم راہداری کے قریب جی ایچ ایف کے امدادی مرکز تک پہنچنے کی کوشش کی۔

دو دیگر افراد جنوب میں رفح میں ایک اور امدادی مقام کی طرف جاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ انکلیو کے شمال میں بیت لاہیا قصبے میں ایک فضائی حملے میں سات دیگر افراد جان سے گئے۔