Live Updates

پونے میں دریا پر بنا پل گر گیا،5 افراد ہلاک

پل گرنے سے متعدد افراد بہہ گئے یا ملبے تلے دب گئے،امدادی کارروائیاں جاری

اتوار 15 جون 2025 19:15

پونے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پل گر گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کے باعث پل پر موجود 15 سے 20 افراد کا دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پل پر لوگ پانی کا تیز بہاو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، پل ٹوٹتے وقت 100 سے 120 لوگ موجود تھے، پل لوگوں کا وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پل ٹوٹنے کے نتیجے میں 20 سے 25 افراد پل کے ملبے تلے دبے ہیں۔حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پانی کے ریلے میں بہنے والے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات