Live Updates

فلپائن کے 127 ویں یوم آزادی اور پاکستان - فلپائن کے دو طرفہ تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب کا اہتمام

اتوار 15 جون 2025 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے فلپائن کے 127 ویں یوم آزادی اور پاکستان - فلپائن کے دو طرفہ تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں 16 جون کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں فلپائن کے سفیرڈاکٹر ایمانویل آر فرنانڈس اور ان کی بیگم الیکیا کلوا فرنانڈس ہوں گے جبکہ اس تقریب میں صوبائی وزرا جام اکرام اللہ دھاریجو ، شرجیل انعام میمن ، سید ناصر حسین شاہ ، سعید غنی کے علاوہ اعلی بیوروکریٹس اور عمائدین شہر کی شرکت متوقع ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات