غ*کوئٹہ شہر میں پٹرول کی بدترین قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایچ ڈی پی

اتوار 15 جون 2025 20:10

۱کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان بھر اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں پٹرول کی بدترین قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بدترین قلت کو فارم 47 و مسلط کردہ صوبائی حکومت کی بدترین انتظامی ناکامی قرار دیا۰ بیان میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی اور عدم دستیابی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اور عین ممکن ہے کہ چند روز کے دوران شہری زمانہ قدیم کے دور میں جاکر گھوڑے، گدھے اور دیگر جانوروں کی سواری کرنے پر مجبور ہونگی۰ بیان میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے ایک چیز واضح ہوا کہ پورے صوبے میں بڑے چھوٹے ہر پمپ، منی پٹرول پمپوں پر ایرانی پٹرول فروخت کیا جاتا رہا ہے جبکہ منی پمپوں پر پابندی بعض حلقوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کی جاتی رہی ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ مسلط حکومت اپنی انتظامی ناکامی پر قابو کرکے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے فوری اقدام کریں بصورت دیگر عوام سخت رد عمل دینے پر مجبور ہونگی۰