عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، لیاقت علی لہڑی

اتوار 15 جون 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سے کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ ھدہ کے ایک نمائندہ وفد نے ماما جیلانی لہڑی کی سربراہی میں لہڑی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کو درپیش مسائل، ترقیاتی اقدامات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ میر لیاقت علی لہڑی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے اور علاقہ مکین ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر میر لیاقت علی لہڑی نے وفد کو یقین دلایا کہ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :