
ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال حیدرآباد کے سی ای او و صدر قمر زمان میمن کو پرائیویٹ ہسپتال اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کا صدر نامزد کر دیا گیا
اتوار 15 جون 2025 21:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ہسپتال کو میڈیکل انڈسٹری کا درجہ دلانے کیلیے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ہم نے تنظیم کے دائرہ کار کو پورے ملک میں پھیلانے کیلیے آئین میں ترمیم پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔
جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر اقبال میمن نے حال ہی میں ترکی میں اسٹیک ہولڈرز سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری وہ متعدد فرمز سے میٹنگ پہت حوصلہ افزا رہی ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر میڈیکل ایکوپمنٹ کے شعبہ میں باہمی تجارت کو فروغ اے سکتے ہیں۔نومنتخب صدر سندھ چیپٹر قمر زمان میمن نے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور ایسوسی ایشن کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے ان شاللہ میں اپنی تمام تر صلاحتیں بروے کا لاتے ہوئے سندھ چیپٹر کو مثالی بناوں گا، انہوں نے کہا کہ ایف سی سی ئی کے تعاون سے ہمیں ہیلتھ کیئر ہسپتال کو انڈسٹری کا درجہ دلانے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنی ہوں گی، انہوں نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال کی مختصر مدت میں ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال میں ایک لاکھ تیس ہزار مریضوں کا ڈیٹا موجود ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر جنید علی شاہ نے شرکا کو بتایا کے ترکش ایئر لائن سے ایسوسی ایشن کے ارکان کیلیے ایم او یو فائنل ہو گیا ہے جبکہ پاک گلف لیزنگ کمپنی سے معاہدے کے لئے بات چیت فائنل اسٹیج پر ہے، انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن ممبران ہسپتالوں میں باہمی طور پر پیشنٹ ریفرل سسٹم، اسٹاف ایکسچیینج اور ایجوکیشنل شعبہ میں باہمی تبادلے پر کام شروع کر دیا ہے۔اجلاس میں نصرت فہیم کوآرڈینیٹر پی ایچ اینڈ سی اے، ڈاکٹر فیصل، نعیم اصغر خازن، حمزہ چشتی، بلال احمد، ڈاکٹر اللہ بچایو میمن، بون کئر ٹراما سینٹر، ڈاکٹر مجتبی پرویز خان، ڈائریکٹر بون کیئر ہسپتال، ڈاکٹر ایم مشتاق خان، ڈی ایم ڈی بھٹائی گروپ، ڈاکٹر راحیل گجراتی سی او او ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال، ایم وسیم میمن ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایچ، عارف صدیقی کلسٹر ہیڈ عیسی لیب، بدر محسور ایم ڈی صحت ہسپتال، محمد علی ایڈمنسٹریٹر میمن چیئر ٹیبل ہسپتال اور شاہد علی خان میڈیا مینیجر پی ایچ اینڈ سی اے شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ میٹنگ انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان میں 26 جولائی 2025 کو ہو گی جس کی میزبانی جوائنٹ سیکریٹری محمد اقبال میمن کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرپنجاب سے ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا ،نبیل گبول کی ملاقات
-
کاہنہ، غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، ملزمان فرار
-
اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے‘حافظ نعیم الرحمن
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا فوزیہ وہاب کی برسی پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت
-
عمرایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان کا غازی میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح
-
لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ سے جانوروں کو منتقل کرنے پر تجاویز طلب ،سماعت 19 جون تک ملتوی
-
پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا، آج دنیا بھی تعریف کررہی ہیُ فیصل کریم کنڈی
-
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے درمیان تلخ کلامی
-
لیسکو میں بجلی چوری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
-
اگلے مالی سال میں ایک ارب 37 کروڑ کے ای چالانز کا ہدف
-
ایف آئی اے کی کارروائی‘ 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.