Live Updates

اسرائیلی اقدام علاقائی استحکام کیلئے سنگین ہے،او آئی سی

اتوار 15 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے اسرائیلی اقدامات کو علاقائی استحکام کے لیے سنگین قرار دیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حسین ابراہیم طحہ اور عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی فوجی حملوں اور اس سے پیدا صورتِ حال پر بات چیت کی۔او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق اسرائیل کے ان اقدامات سے علاقائی استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور تہران سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات