Live Updates

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے مون سون کی پہلی رین اسپیل پر کنٹرول روم قائم اورشہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

اتوار 15 جون 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے مون سون کی پہلی رین اسپیل پر کنٹرول روم قائم اورشہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکی شام سے اوتھل شہر اورمضافات میں شروع ہونیوالی مون سون کی تیز بارش کے پیش نظر شہریوں کو خبردارکیا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے گھروں اور باغات میں لگے سولر پینلز ، مال مویشیوں کو بھی محفوظ رکھیں دوران بارش ندی نالوں اور آبی گذرگاہوں سے دور رہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور مدد کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے ایمرجنسی کنٹرول روم نمبر 0853920009پر رابطہ کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :