ہمارے دین مصطفی ﷺ کے مطابق والدین کی عظمت و حرمت کو بڑ ی اہمیت حاصل ہے،محمد طاہر شیخ

پیر 16 جون 2025 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل وڈسٹرکٹ میڈیا کواڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے عالمی فادر ڈے کے موقع پرکہا ہے کہ ہمارے دین مصطفی ﷺ کے مطابق والدین کی عظمت و حرمت کو بڑ ی اہمیت حاصل ہے،گھر کی چھت باپ کے بغیر نا مکمل ہے، والدگرامی کا رشتہ ہر غرض،بناوٹ اور دنیاوی تقاضوں سے پاک ہوتاہے، انتھک محنت اور خلوص سے اولاد کی شخصیت کی تعمیر والد کے رشتے کا خوبصورت پہلو ہے والدمحترم اپنی اولاد کیلئے سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں اور دین اسلام میں والد کی عزت و احترام کی بہت تلقین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والد سے محبت کے لئے کوئی دن مخصوص نہیں بلکہ ہمارا ہر لمحہ والد سے محبت کے لئے وقف ہونا چاہیی-ضلعی نائب صدر چوھدری طاہرلطیف کمبوہ،پروفیسر میاں ابوبکر،سینئرنائب صدر چوھدری ناجی گجر نے والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ د نیا اورآخرت کی کامیابیاں والد محترم کی عزت و احترام سے مشروط ہیں۔