سعودی عرب سے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کا آغاز

ایرانی حجاج کو عرعر بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران روانہ کیا جا رہا ہے،حکام

پیر 16 جون 2025 11:15

سعودی عرب سے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کا آغاز
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی حجاج کو عرعر بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران روانہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت حج نے ایرانی حکام کے ساتھ مل کر حجاج کی واپسی کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کے تحت حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ ایئرپورٹس کے ذریعے سرحدی چیک پوسٹ عرعر تک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے انہیں بری راستے کے ذریعے ایران روانہ کیا جائے گا۔