سیدناعثمان غنیؓ کا یوم سرکاری سطح پر نہ منانا بے حسی ہے‘محمدسلیم قادری

مسلم حکمران سیدنا عثمان غنیؓ کے دورخلافت پر عمل پیرا ہوجائیںظالمانہ نظام کا خاتمہ ہوجائیگا

پیر 16 جون 2025 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان سنی تحریک لاہورکے جوائنٹ سیکریٹری محمد سلیم قادری نے کہاہے کہ سیدناعثمان غنیؓ کا یوم سرکاری سطح پر نہ منانا بے حسی ہے،حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کیلئے خدمات تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے،مسلم حکمران سیدنا عثمان غنیؓ کے دورخلافت پر عمل پیرا ہوجائیںظالمانہ نظام کا خاتمہ ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی وہ صحابی رسولﷺ ہیں جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صحابہ کرام میں سے عثمان کے اخلاق مجھ سے ملتے ہیں نبی کریم نے حضرت عثمان کی شرم و حیا کی کچھ یوں گواہی دی کہ فرشتے بھی عثمان سے حیا کرتے ہیں۔ سیدنا عثمانؓ نے بیررومہ کنواں خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کیا جس سے آج بھی ان کے نام پر بل آتے ہیں، سیدناعثمان ؓ کی سخاوت کی بدولت آپکو ذوالنورین اور السابقون الاولون میں شامل ہونے کا شرف حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو اسوہ عثمانی سے سبق حاصل کرنا چاہئے ، آج مسلمان حکمرانوں کی بزدلی اور کمزوری کے سبب دنیا میں امت مسلمہ خصوصا اہلِ غزہ ظلم و جبر کا شکار ہیں ۔